نیب کی جانب سے ساٹھ سیاسی شخصیات کے خلاف کرپشن کیسز ممکنہ طور پر ختم کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
ساٹھ بااثر سیاسی شخصیات پر بنائے گئے نیب کیسز کو ختم کرنے کے ممکنہ اقدام کو مقامی وکیل کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے جس میں چئیرمین نیب کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے اس ممکنہ اقدام کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے اور ان سیاسی شخصیات کے کیسز کا ریکارڈ عدالت کے سامنے آنا چاہیے ۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب خاموشی سے بااثر سیاستدانوں کے کیسزبند کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔