سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی پیر آفتاب شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سوشل اکنامک گروتھ کے لئے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں منعقدہ تیسرے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق لغاری اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ پاکستان میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں اور ایچ ای سی نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مستقبل میں بھی جوائنٹ فورم پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایچ ای سی کے کانووکیشن میں اٹھائیس سکالرز نے کوریا کی مختلف یونیورسٹیز سے انجینرنگ کے بارہ مختلف شعبوں میںتحقیق کی ہے اور ان کے ریسرچ پیپرزبین الاقوامی نوعیت کے حامل جنرلز میں شائع ہو چکے ہیں ۔ ایچ ای سی کے زیر اہتمام اب تک کل ایک سو انتیس پاکستانیوں نے کوریا کی تین بہترین یونیورسٹیوں سے ایم ایس انجینئرنگ کی ڈگری لی ہے ۔