ریمنڈ ڈیوس کوممکنہ طور پر ویانا کنونشن کے تحت تحفظ دیے جانے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج
دوافراد کے قتل میں گرفتارامریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کوممکنہ طور پر ویانا کنونشن کے تحت تحفظ دیے جانے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بیرسٹرجاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو ویانا کنونشن کے تحت ممکنہ طورپرتحفظ دینے کے حوالے سے حکمت عملی تیارکی جا رہی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے ریمنڈ ڈیوس غیرقانونی طور پرجعلی ویزے سے پاکستان آیا جس کی وجہ سے اس پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا لہذاعدالت اس پرحکم امتناعی جاری کرے ۔