پاکستان اور بھارت ممبئی دھماکوں کے بعد تعطل کاشکارجامع مذاکرات کی بحالی پر متفق ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ
ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ حال ہی میں بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں ہونے والے وزرا خارجہ اجلاس کے دوران ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں پر امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی بحالی کے لیے دباؤ تھا ۔ واضح رہے کہ بھارت نے دو ہزار چار میں شروع ہونے والے امن مذاکرات کو ممبئی دھماکوں کے بعد نہ صرف معطل کردیا تھا بلکہ پاکستان پر شدت پسندی کا الزام بھی لگایا تھا۔