پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے حتف سیون کروزمیزائل بابرکا کامیاب تجربہ کرلیا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق حتف سیون بابر میزائل چھ سو کلو میٹر تک زمین سے زمین پر وار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جو ہرقسم کے وار ہیڈز کو لے جاسکتا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق یہ میزائل مکمل طورپرپاکستان نے تیارکیا ہے ۔ تجربے کے موقع پر جنرل شیمیم خالد وائیں اور اعلی افسران بھی موجود تھے ۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سائنسدانوں کو حتف سیون کے کامیاب تجربے پر مبارک دی ہے۔