لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارتی ہائی کمشن کی طرف سے پاکستان ریسلنگ ٹیم کو ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے دورہ بھارت منسوخ ہو گیا۔ پاکستان ریسلنگ ٹیم نے 17 فروری تک جالندھر میں منعقد ہونے والے بھگت سنگھ میموریل سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کرنا تھی تاہم بھارتی ہائی کمشن کی جانب سے پاکستان کی 8 رکنی ٹیم اور دو آفیشلز کو ویزے جاری نہیں کیے گئے جس کی وجہ رواں ماہ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں منعقد منعقد ہونے والا عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بتائی جاتی ہے۔ پاکستان ریسلنگ ٹیم میں عثمان مجید، عثمان شاہد، عمران علی، شعیب، محمد علی جونیئر، محمد طاہر، نعمت اﷲ اور بشارت علی جبکہ آفیشلز میں محمد انور کوچ اور ارشد ستار مینجر تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024