ممبئی (بی بی سی ڈاٹ کام + اے ایف پی + آن لائن) ممبئی میں اداکارہ شاہ رخ کی نئی فلم ”مائی نیم از خان“ کیلئے بک سینماﺅں پر ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے حملے شروع کر دئیے ہیں جن میں ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر کی پریس کانفرنس کے بعد مزید شدت آ گئی ہے۔ گزشتہ روز شیوسینا کے کارکنوں نے حملہ کرکے ایک سینما کی کھڑکیاں توڑ دیں جس کے بعد جوائنٹ کمشنر پولیس ہیمشورائے نے فلم کے ہدایتکار کرن جوہر کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ 12 فروری (جمعہ) کو فلم کی نمائش کے افتتاحی دن سے شہر میں فلم کیلئے بک تمام 63 سینماﺅں پر پولیس تعینات کی جائیگی تاہم اس پریس کانفرنس کے ایک گھنٹہ بعد ہی شیوسینا کے کارکنوں نے شہر میں ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور مشرقی مضافاتی علاقوں کے متعدد سینماﺅں پر چڑھائی کرکے پوسٹرز پھاڑ کر جلا دئیے۔ ان انتہا پسند ہندوﺅں کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب بال ٹھاکرے کے حکم پر کر رہے ہیں۔ ان ہنگاموں پر پولیس نے 36 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے اور جمعہ کی بجائے گزشتہ روز ہی پولیس کی بھاری نفری متعلقہ سینماﺅں پرتعینات کر دی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024