امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی پاکستان اورافغانستان کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقررکیا ہے
برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے لندن میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کابل میں متعین سفیرسرشیرارڈ کاوپرکول کو پاکستان اور افغانستان کو خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈیوڈ ملی بینڈ کا کہنا تھا سفیرسرشیرارڈ امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک کے ساتھ ملکر جنوبی ایشیا کے دونوں ملکوں کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ان کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے اس عہدے کے لیے ان کی تعیناتی کی گئی ہے اورانکی تقرری برطانیہ کے اسٹریٹجک مفاد میں ہے۔ ڈیوڈملی بینڈ کا خصوصی نمائندہ مقرر کرنے سے پاکستان اورافغانستان کے معاملات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔