سنجوال کینٹ (نامہ نگار) ضلع اٹک کی نامور تعلیمی، سیاسی و سماجی شخصیت، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجا مختار احمد سگھروی کی بطور مصنف نئی کتاب ‘‘اسفارِ مقدسہ’’منصہء شہود پر آگئی ہے۔ اس خوبصورت کتاب کو ذوق پبلی کیشن اٹک نے شائع کیا ہے۔ اسفارِ مقدسہ ایک ایسا تحریری سفر نامہ ہے جس میں مصنف نے اپنی اْن روحانی و جذباتی تجربات کو بیان کیا ہے جو انہوں نے مکہ، مدینہ، ایران، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارت کے دوران محسوس کیے۔ یہ کتاب صرف ایک سفرنامہ نہیں، بلکہ ایک ایسی روحانی دستاویز ہے جس میں انہوں نے اپنی ذات کی تبدیلی، ایمان میں اضافہ، اور اللہ کے قریب تر ہونے کے تجربات اور اپنے ساتھ بِیتے جان لیوا حادثے کو نہایت دل سوزی سے بیان کیا ہے جس کے دوران انہیں نہ صرف اپنی رفیق حیات کو کھونا پڑ ابلکہ خود بھی شدید زخمی ہوئے۔
راجا مختار احمد سگھروی کی بطور مصنف نئی کتاب ‘‘اسفارِ مقدسہ’’منصہء شہود پر آگئی
Dec 10, 2024