نوشہرہ ورکاں: ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد میرج ہالز کو جرمانے
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار ) ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،متعدد میرج ہالز کو جرمانے،ایک کے خلاف مقدمہ درج، اسسٹنٹ کمشنرراشد اقبال کی زیر نگرانی میرج ہال میں شرکاء کا سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے،ماسک نہ لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی زیرنگرانی چھاپوں میں السید مارکی کو10 ہزار،الشفیع مارکی کو10ہزار،مدینہ مارکی 10ہزار, عنائت پیلس 5ہزار روپے جرمانہ کردیاجبکہ نیو ویلیج پیلس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے کہاہے کہ تقریبات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے،جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عوام کی زندگیاں سب سے زیادہ عزیز ہیں کورونا کی دوسری لہر کے باعث کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانا ہماری ذمہ داری ہے قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی،تمام اداروں کے سربراہ اور شہری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ کورونا جیسے موذی مرض کو شکست دی جا سکے۔