لاہور جلسہ حکمرانوں کی رخصتی کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا:محمودگورائیہ
فیروز والہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 138 کے صدر اور ضلعی رہنما محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ حکمرانوں کو قوم اب کورونا وائرس کے پیچھے چھپنے نہیں دے گی 13دسمبر کا جلسہ حکمرانوں کی اقتدار سے رخصتی کا سنگ میل ثابت ہوگا قوم جلسہ میں شرکت کیلئے بے چین ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی پشت پر کھڑی ہے کارکنوں کو ہراساں کرنے یا جبر و تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو حالات کی سنگینی کے ذمہ دار خود حکمران ہوں گے، محمود اختر گورائیہ نے کہاکہ نواز لیگ پر امن سیاسی جماعت ہے جو ملک گیر عوامی طاقت رکھتی ہے پارٹی قیادت نے ہمیشہ کارکنوں کو پر امن رکھا اور کسی طرح کے انتشار کو ہوا نہیں دی مگر موجودہ سلیکٹیڈ حکمران خود حالات کو اس نہج پر لارہے ہیں کہ ملک سیاسی انتشار کا شکار ہویہ جان چکے ہیں زیادہ دیر اقتدار ہاتھ میں نہیں رہے گا نالائق حکمران ٹولے کی بھرپور کوشش ہے کسی طرح جمہوری عمل سبوتاژ ہوتاکہ اپوزیشن جماعتوں پر ملبہ ڈالا جاسکے۔