سردی کی سوغات موسمی رس دارپھل کینوکینہ صرف سیزن کا آغازہوگیا بلکہ ایکسپورٹ بھی شروع ہوگئی۔صدرآل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرزایسوسی ایشن وحید احمد نے کہا کہ رواں سیزن کینو کی ایکسپورٹ سے 19کروڑ 50لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ایکسپورٹرز نے کہا کہ کینو کی ایکسپورٹ سے گذشتہ سیزن روس کی مارکیٹ میں 60لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا۔روس کی مارکیٹ میں مسابقت کی وجہ سے کینو لاگت سے کم قیمت پر فروخت کرنا پڑا، رواں سیزن کینو کی قیمت میں اضافہ بھی برآمدی ہدف کم رکھنے کی وجہ بنا۔ اس سال کینو کی برآمد کا ہدف 3لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ۔آل پاکستان فروٹ ویجیٹیبل امپوٹرز ایکسپوٹرز اور مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کینو ایکسپورٹ کا سیزن شروع ہوگیا ،رواں سیزن کینو کی پیداوار 22لاکھ ٹن رہنے کے اندازے ہیں، جس میں سے تین لاکھ ٹن کینو برآمد ہوگا۔پی ایف وی اے کے مطابق کینو کی نئی ورائٹیز پر کام کرنا ناگزیر ہے اور ایسا کرنے سے کینو کا ایکسپورٹ سیزن چار سے بڑھا کر آٹھ مہینے تک پہنچایا جاسکتا ہے، نئی ورائٹیز پر کام نہ کیا گیا تو آنے والے سالوں میں کینو کی طلب مزید کم ہوگی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38