امریکا کے سابق نائب صدر ڈِک چینی نے خبردارکیا ہے کہ امریکا کی مشرقِ وسطی سے لاتعلقی سے ایران اور روس کو فائدہ پہنچے گا۔وہ دبئی میں منعقدہ عرب اسٹرٹیجک فورم میں گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شام سے فوج کے انخلاءکے فیصلے سمیت مختلف پالیسیوں کے بارے میں اظہارخیال کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس ہمیشہ سے طاقت کے خلا کو پر کرنے کے لیے تیار رہا ہے۔شام کے شمالی علاقے میں ایسے ہی ہوا ہے۔جونہی امریکی فوجیوں کا وہاں سے انخلا ہوا تو روس نے اس خلا کو پورا کرلیا ہے اور وہاں اپنے فوجی بھیج دیئے ۔انھوں نے کہا کہ القاعدہ اور داعش ایسے انتہا پسند گروپوں سے درپیش چیلنجز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر کوئی عملی اقدام نہیں کیا جاتا تواس سے اقدام کرنے سے زیادہ سنگین خطرات اورمضمرات ہوسکتے ہیں۔ڈِک چینی نے کہا کہ وسیع ترمشرقِ وسطیٰ میں بعض تخریبی قوتیں کام کررہی ہیں اور باہر کی دنیا سے بھی پریشان کن اثرونفوذ جاری ہے۔لاتعلقی دراصل سب اختیار روس اور ایران کے حوالے کرنا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024