صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں فوجی لاک ڈاون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالیوں پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود اردیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اس دن کا منانا انسانی حقوق کے فروغ کے لئے ہمارے پختہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ صدر مملکت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹری لاک ڈاون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام عالمی سرکاری، غیر سرکاری تنظیمیں، میڈیا اور سول سوسائٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق انسانی کے تحفظ اور ان کے حق خودارادیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وقار کی پاسداری ، انسانی حقوق کا تحفظ، انسانی آزادی اور مساوات کو یقینی بنانا ہمارے مذہب اور آئین کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے، حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024