ایران کے وزیرخارجہ نے استنبول میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر ترکی کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے ملاقات میں مختلف دوطرفہ تعلقات کے پہلووں اور اہم ترین علاقائی اور عالمی مسائل منجملہ شام، عراق اور افغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ آٹھویں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا پہلا اجلاس 2011 میں افغانستان کے مسائل پر توجہ دینے کے لئے منعقد ہوا تھا جس کا مقصد افغانستان کے بارے میں علاقائی ملکوں کے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے 14 ممالک منجملہ ایران ترکی اور افغانستان ممبر ہیں اور دنیا کے17 ممالک اور اداروں کی اسے حمایت حاصل ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024