محکمہ اوقاف کے زیرانتظام پنجاب بھر کے درباروں میں ڈیجیٹل کیش بکس لگانے کا فیصلہ
راولپنڈی (نعمان شاد)محکمہ اوقاف کے زیرانتظام پنجاب بھر کے درباروں میں ڈیجیٹل کیش بکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تمام مساجد کو بھی آن لائن سسٹم کے تحت کرنے کے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ،زرائع کے مطابق اس پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ،تاہم اس ڈیجیٹل سسٹم کی آئمہ خطباء کو خصوصی تربیت دی جائے گی ،آن لائن سسٹم سے درباروں کی آمدن میں خاصہ اضافہ متوقع ہے اور اس میں جمع ہونے والی رقم میں بد عنوانی نہ ہو سکے گی،زرائع کے مطابق پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ نے اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف کے ساتھ خصوصی تعاون کیا،ان اقدامات سے محکمہ اوقاف کی آمدن میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوگا۔