قاری سید صداقت علی بیرون ممالک کے کامیاب دورے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے
لاہور (پ ر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی بحرین ، کویت ، سعودی عرب ، اٹلی ، جرمنی امریکہ ، چین اور جاپان کے حالیہ کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ قاری سید صداقت علی نے ان ممالک میں منعقدہ محافل قرآن اور پیغام پاکستان کے حوالے سے شرکت کی جس میں انہوں نے ان ممالک میں پاکستانی سفراء اور تنظیمات کے اکابرین اور سیاسی ، سماجی اور مقتدر شخصیات سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں پیغام پاکستان کے حوالے سے ہونیوالی کوششوں کو ان شخصیات کو آگاہ کیا ۔ اسی طرح مختلف محافل میں بھی یہ پیغام امن اور انسداد دہشتگردی کے حوالے سے پاک افواج کی قربانیوں اور کاوشوں سے آگاہ کیا ۔قاری سید صداقت علی نے قونصل جنرل پاکستان میلان ڈاکٹر منظور چوہدری کے ہمراہ میلان اٹلی میں آرچ بشپ ماریو ڈی پلیسی ، ان کے نائب وانچارج بین المذاہب جیامپیرو البرٹی سمیت بین المذاہب کی ذمہ دار دیگرشخصیات سے ملاقات کی اور انہیں پیغام پاکستان کی کتاب پیش کی ۔ جس پر ان شخصیات نے پاکستان میں ہونے والی کوششوں پر مبارکباد دی اور ان اقدامات کو خوب سراہا اور کہا کہ یہ کوششیں جاری رہنی چاہیے۔