فیاض خان عرف بلا کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ریس کورس اور تفتیشی کے خلاف احتجاج
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) انجمن تاجران ٹنچ بھاٹہ کے تاجروں نے چوہدری اعجاز کی قیادت میں فیاض خان عرف بلا کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ریس کورس اور تفتیشی کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے تاجران نے ڈسپنسری گرائونڈ تا آخری سٹاپ تک احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ وہ سٹی پولیس افسراور آئی جی پنجاب سے انصاف فراہمی کامطالبہ کرتے ہیں احتجاجی مظاہرہ کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم فیاض خان عرف بلا سے 1550 گرام چرس قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کیاگیاجبکہ ملزم اس سے پہلے تھانہ ریس کورس اورتھانہ آر اے بازار کے متعدد مقدمات میں چالان ہوچکاہے ایس ایچ او یاسر ملک نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ تفتیش میرٹ اور انصاف پر ہوگی جس پر مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے۔