نامعلوم افراد نے سچل کے علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شیرشاہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر نامعلوم افراد سرگرم ہوگئے، مختلف علاقوں میں فائرنگ کیے واقعات پھر بڑھنے لگے، کراچی کے علاقے سچل میں اپارٹمنٹ پر پولیس کی کھڑی موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اس حوالے سے ایس پی گلشن اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس موبائل فرانزک کی تھی، فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مذکورہ پولیس موبائل انسپکٹر فرانزک کے زیراستعمال ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے، کھڑی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ سچل تھانے کی حدود میں پیش آیا، نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس موبائل پرچارگولیاں فائر کیں۔