انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آبزرور کے زیر اہتمام کانفرنس آج ہوگی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آبزرور کے زیر اہتمام’’ 19ویں انیول نیشنل ہیومن رائٹس کانفرنس2019 ‘‘ آج ہوگی۔ تقریب میں پالیمنٹیرین ، سماجی، تعلیمی،شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب میں آئی ایچ آر او کے سربراہ ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری خطاب کریں گے ۔تقریب میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔تقریب نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔