پولیس مقابلے کے ملزم شبیر شاہ کو جرم ثابت ہونے پر 17سال قید
کراچی (این این آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلحہ کے زور پر شہری کو لوٹنے پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور اقدام قتل کیس کا فیصلہ سنادیا عدالت نے ملزم شبیر شاہ کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور 17 سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے مفرور ملزم یوسف عرف ٹکر کو بھی سات سال قید کی سزا سنائی ملزمان کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج تھا پولیس کا الزام تھا کہ ملزمان نے لانڈھی تھانے کی حدود میں شہری عابد کو اسلحے کے زور پر لوٹا تھا، ملزمان نے مدعی مقدمہ سے اٹھارہ ہزار چھینے مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، ملزمان اس سے پہلے پولیس پر فائرنگ کرکہ فرار ہورہے تھے۔