وڈیو کیس ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے متفرق درخواستوں پر سماعت آج ہوگی
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جج ارشد ملک وڈیو سکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے دائر متفرق درخواستوں پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کو جاری ہدایات پر نظر ثانی کرے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جج ارشد ملک کے خلاف وڈیو سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنانے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کے فیصلے میں وڈیو کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایات اور وڈیو کی قانونی حیثیت سے متعلق سوالات اٹھاتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ان معیارات کو دیکھتے ہوئے ہی کسی شخص کے خلاف وڈیو کا جائزہ لیا جاسکتا ہے ۔