اسپیشل افراد کی بہبود کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں، وسیم اختر
کراچی(خبر نگار) مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کہا کہ معذور افراد کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وفاقی صوبائی اور مقامی حکومت ایک پیج پر ہیں۔ہم سب چاتے ہیں کہ ان لوگوں کو بھی عام افراد کی طرح تمام بنیادی سہولیات فراہم ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے پیر کی شام مقامی ہوٹل میں پاکستان معذور افراد کی ایسوسی کے زیراہتمام پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ کی کوشش سے نیشنل اسمبلی کی اسٹڈنگ کمیٹی نے بل منظور کر لیا ہے توقع ہے کہ نیشنل اسمبلی بھی جلد ہی اس بل کو منظور کر لے گی اور معذور افراد اپنے لئے خود قانون سازی کر سکیں گے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ معذور افراد کے لئے اسپیشل افراد کا لفظ استمعال کیا جائے ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہاکہ بہت سارے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کیوں اتنی محنت کر رہی ہیں کوئی بچہ معذور ہے میرے گھر میں کوئی معذور نہیں اور ایک بچہ گود لیا۔ بہت جلد معذور افراد کے لئے قومی و نیشنل اسمبلی کے رکن کے کوٹہ کا تعین ہو گا۔