آئی او بی ایم کا بائیسواں کانووکیشن،1137 طلباء میں ڈگریاں تفویض
کراچی(نیوز رپورٹر)آئی اوبی ایم یونیورسٹی کے بائیسویں(22) سالانہ کانووکیشن کے موقع پر گیارہ سو سینتیس طلباء کو محتلف شعبہ جات میںڈگریاں تقسیم کی گیئں ۔ جس میں چودہ طلباء کو سونے کے تمغے دیئے گئے اور پینتالیس طلباء میں میرٹ سر ٹیفکیٹ تقسیم ہوئے۔اس موقع پرشہزاد دادا چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹینڈرڈ چارٹرڈبینک مہمانِ خصوصی تھے۔ کانووکیشن میں سات پی ایچ ڈی اور سات ایم فل اسکالرز کو بھی ڈگریاں دی گئیں۔ جناب شہزاد دادا نے طلباء کو چار اہم اصولوں کی پابندی کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو اپنی زندگی کے مقصد کا تعین کرنا ہو گا، ناکامی کے فوائد کو قبول کر نا ہو گا، مثبت سوچ اپنانی ہو گی اور مستخق طبقے میں خوشیاں بانٹنی ہو گی ۔اس موقع پر آئی او بی ایم کے صدر ،طالب کریم نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اپنے آؤٹ ریچ(Outreach) پروگرام کے تحت ان مستحق طلباء کو مفت تعلیم فراہم کرتا ہے جو تعلیمی اخراجات اٹھانے سے قاصر ہیں۔ صدر طالب کریم نے کیپ اسٹون پروجیکٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی او بی ایم میں تعلیم حاصل کرنے واے ایم بی اے کے طلباء اس پروجیکٹ کے ذرئیعے محتلف صنعتی، تجارتی اور کاروباری اداروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہیں اور ان کا مؤثر حل پیش کرتے ہیں۔ آئی او بی ایم کے صدر طالب کریم، سبینہ محسن ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بشیر جان محمدچانسلر، انتظامیہ ،اساتذہ اور والدین نے شرکت کی ۔