15 واں عالمی کتب میلہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر
کراچی ( نیوز رپورٹر ) پندرہواں 5روزہ عالمی کتب میلہ پیر کے روز کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا ،نمائش کے آخری دن نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات ،علمی و ادبی حلقے سمیت شہریوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا ، کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان پبلشرز اینڈبک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہونیوالا عالمی کتب میلہ کا آغاز5دسمبر سے ہو ا تھاجس کا افتتاح وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا تھا اور پہلے روز سے آخری دن تک تقریبا5لاکھ سے زائد شہریوںنے نمائش میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔عالمی کتب میلہ کے آخری دن بھی مختلف سیاسی ،مذہبی اور سماجی رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔ اردو ادب مے معروف نام رضا علی عابدی کا نمائش کے دورے کے موقع پر کہناتھا کہ ہماری تمنا ہے کہ نسل کتابوں سے قریب آجائے ۔انہوں نے کہا کہ جو کام لوگ اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں وہ لاجواب ہے حکومت پرجونہی ہم نے ذمہ داری