جنوب ایشیائی گیمز میں قومی ہینڈ بال ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ قومی ہینڈ بال ٹیم نے بھارت کو فائنل میں سنسنی خیز مقابلے میں انتیس کے مقابلے میں تیس پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ اس سے پہلے ریسلر محمد انعام بٹ نے بانوے کلو گرام ویٹ کیٹگری میں سونے کا میڈل جیتا۔ پاکستان کے 3 پہلوانوں نے فائنل میں میدان مار لیا۔
جنوب ایشیائی گیمز میں پاکستان کی کارکردگی قابلِ فخر اور قابلِ ستائش رہی۔ ان گیمز میں پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر 118 تمغے جیتے۔ ان میں سونے کے 29 اور سلور کے 33 جبکہ کانسی کے 56 میڈل ہیں۔ پاکستانیوں کی ایسے مقابلوں میں نظریں پاکستان اور بھارت کے مابین مقابلوں پر ہوتی ہیں۔ ان گیمز میں ہینڈ بال ٹیم نے بھارتی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا مگر میڈیا میں وہ پذیرائی دیکھنے میں نہیں آئی جو ایسے مواقع کا تقاضہ اور خاصا رہا ہے۔ میڈیا کی توجہ شاید عوامی دلچسپی کے باعث صرف کرکٹ تک محدود ہو چکی ہے۔ پاکستان کبھی ہاکی، سکواش ، کبڈی‘ سنوکر اور پہلوانی جیسے کھیلوں میں بے تاج بادشاہ ہوا کرتا تھا مگر ان کھیلوں کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ ان کھیلوں پر توجہ فوکس کر کے ہم یقینا کھویا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ وزارت کھیل کو اپنا کردار ادا کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38