Waqt News
Friday | January 15, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے حکومت وسائل فراہم کرے گی: میاں اسلم اقبال
  • شہر میں پرچون سطح پر برائلرگوشت کی قیمت 7روپے اضافہ
  • آئی ٹی سیکٹرز کے2ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1ارب 44 کروڑ 21لاکھ 9ہزار روپے کی منظوری
  • پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محمد ارشد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
  • امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

منگل‘ 12 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 10 ؍ دسمبر 2019ء

Dec 10, 2019 10:11 AM, December 10, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
منگل‘ 12 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 10 ؍ دسمبر 2019ء

اپوزیشن سنجیدہ نہیں ورنہ حکومت ایسے بے لگام نہ ہوتی۔ اختر مینگل

بلوچستان کی سیاسی جماعت بی این پی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنی ہی اتحادی جماعت تحریک انصاف کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات نہ بنائیں کہ مشرف والا مور پھر ناچنا شروع کر دے۔ مشرف والے مور کے ناچنے کے حوالے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سردار اختر مینگل حکومت سے کچھ زیادہ ہی خفا ہیں۔ یوں سمجھئے کہ اُنہوں نے اپنے اتحادیوں کو وارننگ جاری کر دی ہے کہ وہ بے لگام نہ ہوں، ورنہ اُنہیں ’’نتھ‘‘ ڈالی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو بھی تازیانہ لگا دیا ہے کہ اگر وہ سنجیدہ ہوتی تو حکومت ایسے بے لگام نہ ہوتی۔ امر واقع ہے کہ جنہوں نے حکومت کو کھڑا رکھنے میں کندھا پیش کر رکھا ہے ان میں سردار اختر مینگل بھی شامل ہیں۔ اتحاد میں شامل بی این پی کے ارکان کی تعداد بے شک زیادہ نہیں ، لیکن جاننے والے جانتے ہیں کہ بعض اوقات بھاری بھرکم مشینری کا ایک کیل گر جائے تو مشین بند ہو جاتی ہے۔ جہاں تک اپوزیشن کو سنجیدہ نہ ہونے کا طعنہ دینے کا تعلق ہے تو یہ بھی مینگل صاحب کی مہربانی ہے کہ اُنہوں نے جب وقت تھا اپوزیشن کو گھاس نہ ڈالی، ورنہ آج بے چاروں کی یہ حالت نہ ہوتی کہ یوسف بے کاررواں ہو کر پھر رہے ہیں۔ اپوزیشن پر عجب وقت آن پڑا ہے۔ لیڈر بیمار ہیں اور بیمار بھی ایسے ویسے نہیں ، نہایت سنگین بیمار ہیں۔ جسے لندن والے بھی جواب دے دیں، اُس سے آپ کس قدر سنجیدگی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ زرداری دل کو تھامے بیٹھے ہیں، جو دیسی بیماریوں سے بچ گئے ہیں اُنہیں نیب کا جان لیوا مرض لاحق ہو گیا ہے۔ آج انکشاف ہوا ہے کہ سردار صاحب پٹاری میں چھ نکات قسم کا ناگ لیے پھرتے ہیں ، جنہیں تسلیم کرنے کا مطالبہ کر کے اُنہوں نے ہمیں ڈرا دیا ہے۔ ہم پہلے ہی 6 نکات گزیدہ ہیں۔ اللہ خیر کرے!! حکومت والو، اپوزیشن کو چھوڑو اور خود ہی سنجیدہ ہو جائو ورنہ چھ نکات کا ڈسا پانی نہیں مانگتا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

٭٭٭٭

تاخیر سے آنے پر باراتیوں کی پٹائی، دُلہا گرفتار، دُلہن کی پڑوسن سے شادی

بھارتی ریاست اُتر پردیش (یو پی) کے تاریخی شہر بجنور میں بارات تاخیر سے آنے پر دُلہن والوں نے نہ صرف باراتیوں کی پٹائی کر دی بلکہ جہیز مانگنے پر دولہا کو گرفتار بھی کرا دیا۔ دُلہن کی شادی پڑوس میں رہنے والے نوجوان سے کرا دی گئی۔ بدقسمتی کے سائے پیچھا کر رہے ہوں، تو اسی طرح گاڑیاں چھوٹ جایا کرتی ہیں۔ کار یا بس کے ٹائر پنکچر ہو جاتے ہیں۔ خبر میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ باراتیوں نے تاخیر کی کیا وجہ بتائی اور یہ کہ باراتیوں کے لئے تیار کھانے کا کیا بنا۔ یہ کہانی پڑھ کر مشہور شعر یاد آ جاتا ہے …؎

نوائے وقت سروس

نصیب میں جس کے جو لکھا تھا وہ تِری محفل میں کام آیا

کسی کے حصے میں پیاس آئی ، کسی کے حصے میں جام آیا

جب اوپر والا مہربان ہو، تو نصیب ایسے ہی کھلتے جاتے ہیں۔ پڑوسی جوان نے تو کبھی خواب میں بھی نہ سوچا ہو گا کہ وہ ثمر جسے دیکھ کر آہیں بھرتا تھا کسی دن پکے پھل کی طرح خودبخود گود میں آن گرے گا۔ پڑوسی نوجوان مارے خوشی کے مرتے مرتے بچا اور جو باراتیوں کے لیے کھانا بنا تھا وہ کچھ اور لوگ کھا گئے، اسے کہتے ہیں دانے دانے پر مہر ہوتی ہے۔ بڑے ارمان سے بیاہنے آیا نوجوان اب تھانے میں صفائیاں دیتا پھرتا ہے کہ اُس پر جہیز مانگنے کا الزام غلط ہے۔ اس واقعہ کو محض خبر نہ سمجھا جائے۔ بلکہ، یہ بیک وقت ٹریجڈی بھی ہے اور کامیڈی بھی۔ تقسیم سے قبل بجنور یوپی کی مسلم تہذیب و ثقافت کا ایک اہم مرکز اور اُردو کا گہوارہ تھا۔ اُردو کا تاریخی اخبار مدینہ ملک نصر اللہ خاں عزیز کی زیر ادارت یہاں سے شائع ہوتا تھا۔ اب خدا جانے اس شہر کا کیا حال ہے۔

 ڈی پی او اٹک کی اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ 

٭٭٭٭٭

بال رنگنے سے چھاتی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ نئی تحقیق

امریکہ میں مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے ۔ تحقیقات کی غرض سے 47000 ایسی خواتین کے اعداد و شمار جمع کئے گئے جن کی بہنیں بھی تھیں جبکہ خود ان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہو چکی تھی۔ ماضی میں بھی مختلف سائنسی تحقیقات سے یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ مختلف کاسمیٹکس خواتین کی صحت کو متاثر کرتی ہیں اور ان میں کئی طرح کے اندرونی و بیرونی مسائل کو جنم دے سکتی ہیں۔ جس طرح خوش رہنا ہر کسی کا فطری حق ہے۔ اسی طرح، جوان رہنا اور خوبصورت بنے رہنے کی خواہش بھی فطری ہے۔ عورتیں سدا جوان یا خوبرو ہونے کے لیے بڑے مہنگے مہنگے جتن کرتی ہیں کہ اگر آپ کو کاسمیٹکس کی درآمد پر خرچ آنے والے زرمبادلہ کی شرح کا پتہ چل جائے تو آپ حیران رہ جائیں۔ گزشتہ ربع صدی میں بیوٹی پارلرز کھمبیوں کی طرح نمودار ہوئے ہیں، بعض بیوٹی پارلرز تو اتنے مہنگے ہیں کہ دلہن کو تیار کرنے کا لاکھوں وصول کر لیتے ہیں اور یہ ساری تیاری اگلی صبح تک ہوتی ہے، جب دُلہن بیدار ہوتی ہے۔ حسن وہی دل آویز ہوتا ہے جو سادہ ہو، سدا جوان نظر آنے کی متمنی خواتین میں ایک اورکمزوری پلاسٹک سرجری کی بہت پائی جاتی ہے۔ محترمہ نور جہاں نے پلاسٹک سرجری کرا رکھی تھی، ہاتھوں پر دستانے پہنے ہوئے ہوتے تھے لیکن پھر بھی دیکھنے والے اس ساری کاوش کو تاریخی عمارت پر رنگ و روغن سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے تھے۔ دانت جھڑ جاتے ہیں نئے لگوانے کے لیے لاکھوں خرچ کر دئیے جاتے ہیں، مگر جب وہ مرتا ہے تو ورثا دفنانے سے پہلے سونے کے دانت نکال لیتے ہیں۔ اسی طرح گنجے فرشتے، گنج چھپانے کے لیے بالوں کا ٹرانس پلانٹ کراتے ہیں۔ یہ بھی بہت مہنگا سودا ہے۔ سدا جوان اور خوبرو رہنے کا خبط آج کی پیدا وار نہیں، بلکہ ماضی میں بھی بادشاہ، اُمرا اور عیاش لوگ ، سدا جوان رہنے کے چکر میں سونے اور چاندی کے ورق اور کشتے استعمال کرتے تھے اور کچھ مدت بعد ایسے لوگوں کے گردے فیل ہو جایا کرتے تھے اور ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان دیتے تھے۔ خواجہ حسن نظامی مرحوم نے مغل بادشاہوں کی کُشتہ خوری کے بڑے بڑے عجیب قِصے لکھے ہیں۔ ہم وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ کوئی ایک خاتون بھی اس تحقیق سے متاثر ہو کر ہیئر کلرنگ کو خیرباد نہیں کہے گی۔ مدھوبالا (ممتاز جہاں دہلوی) بالی وڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ تھی، عین جوانی میں کینسر سے وفات ہوئی، اُس کے مرقد پر جو غالب کا شعر لکھا ہے۔ اُس کا ایک مصرع یہ ہے …ع

 گوجرخان، شوہر کو قتل کرانے والی بیوی ، اجرتی قاتل گرفتار 

خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  •  نیا سال نجومیوں کی نظر میں

    Jan 04, 2021
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
متعلقہ خبریں
  • سال 2019 کا آخری مکمل سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

    Dec 23, 2019 | 11:05
  • منشیات اسمگلنگ کیس:رانا ثناءاللہ کے ریمانڈ میں 21 دسمبر تک ...

    Dec 14, 2019 | 10:38
  • پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2019 سے 3 ...

    Dec 10, 2019 | 16:53
  • برطانیہ،گھروں کی قیمتوں میں دسمبر کے دوران 6 فیصد اضافہ

    Jan 12, 2021 | 15:48
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

    Jan 15, 2021 | 18:05
  • سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی دل میں تکلیف کے بعد اسپتال ...

    Jan 15, 2021 | 17:58
  • کوروناسے صحتیاب افراد کو 5 ماہ تک دوبارہ وائرس نہیں ...

    Jan 15, 2021 | 17:52
  • سعودی عرب میں10دن تک سردی کی شدید لہر کی وارننگ جاری 

    Jan 15, 2021 | 17:44
  • سعودی عرب کے شہروں جدہ اور دمام میں سینما گھروں کا افتتاح

    Jan 15, 2021 | 17:38
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • اسلام آباد کی کشش، مہنگا پٹرول اور جماعت اسلامی ...

    Jan 15, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
  • براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

    Jan 14, 2021
  • حقیقی سیاسی کارکن ندیم افضل چن کی رخصتی اور پی ٹی ...

    Jan 14, 2021
  • جزائے متعلق صدارتی آرڈینینس کی بجائے حکومتی ...

    Jan 13, 2021
  • 1

    وطن کا دفاع مضبوط بنانے اور بلوچستان کی ترقی کیلئے فوج کے شانہ بشانہ ہونا ہوگا

  • 2

    پرتشدد قوم پرست تنظیموں پر  پابندی کا صائب مطالبہ

  • 3

    اسامہ ستی قتل کی انکوائری رپورٹ

  • 4

    پرامن افغانستان خطہ کی اہم ضرورت ہے‘ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں

  • 5

    وزیر اعظم کی وزرا کو کارکردگی  بہتر بنانے کی ہدایت 

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  28؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  13؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل‘  27؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  12؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر‘  26؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  11؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • این جی اوز کا کردار 

    Jan 15, 2021
  • مقبوضہ کشمیر۔نسل کشی کب تلک ؟ 

    Jan 15, 2021
  • سانحہ مچھ اور را کا مکروہ چہرہ 

    Jan 15, 2021
  • حکومت اور حکمرانی

    Jan 15, 2021
  • ’’حضرت سُلطان باہوؒ ،علامہ اقبالؒ اور ...

    Jan 15, 2021
  • ایک مسلم سا کسی کا اُوج نہیں ہے

    Jan 15, 2021
  • کورونا سے زیادہ خطرناک

    Jan 15, 2021
  • کسان تحریک کے خلاف مودی کے اوچھے ہتھکنڈے 

    Jan 15, 2021
  • سرکاری ملازمین اور بادشاہی شرارت

    Jan 15, 2021
  • پاکستان کا صنعتی پہیہ گھوم رہا ہے 

    Jan 15, 2021
  • 1

     خدمت انسانیہ، مفت علاج اور ادویات

  • 2

    حمید نظامیؒ کی یاد میں 

  • 3

    بے اولادی کو روگ نہیںبنائیے 

  • 4

    درد بنتا ہے فغاں

  • 5

    کرونا سے  بچا لے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 2

    ایک روحانی انقلاب

  • 3

    تمدن آفریں

  • 4

    اوصافِ حمیدہ

  • 5

    علم اورصحابہ کرام

  • 1

    جدوجہد

  • 2

    مسلمان 

  • 3

    تقدیر

  • 4

    معاشیات

  • 5

    مظہر

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    یورپ 

  • 3

    فضا

  • 4

    علم اور مذہبی واردات و مشاہدات

  • 5

    ذوقِ

منتخب
  • 1

    ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

  • 2

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 3

    دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر 

  • 4

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 5

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا

  • 2

    پیٹرول کی قیمت میں11روپے سے زائد اضافےکافیصلہ آج متوقع

  • 3

    لاہور میں گھر سے جواں سالہ لڑکی کی لاش برآمد

  • 4

    ٹرمپ کی بیٹی اور داماد نے قومی خزانے سے ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر ٹوائلٹس میں بہا دئیے

  • 5

    چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر 3 ہفتوں کیلئے پابندی عائد کردی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group