Waqt News
Thursday | January 21, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • عوام کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے:عثمان بزدار
  • چاہتے ہیں ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو، امریکا
  • عوام کے محافظوں نے ایک اور بے گناہ کی جان لے لی
  • خشک آلو بخارے ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مفید قرار
  • قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا

ہاتھ الٹا گھما کر کان پکڑنے کی کوشش

Dec 10, 2019 10:09 AM, December 10, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ہاتھ الٹا گھما کر کان پکڑنے کی کوشش

آرمی چیف کے منصب میں توسیع کے حوالے سے مجھے آج پھر اس سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ جناب آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس یاد آ رہے ہیں۔ انہوں نے اس کیس کے پس پردہ محرکات کو محسوس کر کے ہی ریمارکس دئیے تھے کہ آرمی چیف کے منصب میں توسیع کے معاملہ میں حکومت ہمارا کندھا استعمال نہ کرے اور اپنا بوجھ خود اُٹھائے، میں نے گزشتہ کالم میں بھی اس بحث سے اجتناب کیا تھا کہ آرمی چیف کے منصب میں توسیع کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کا مقصد کس کا اور کیا ہو سکتا ہے مگر اب گتھیاں خود ہی سلجھتی جا رہی ہیں۔ آج آپ اس معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد حکومتی رویے کا جائزہ لے لیں تو آپ کو متعلقہ کیس کے حوالے سے کسی قسم کا قیافہ لگانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خاں اپنے اپوزیشن کے دور میں آرمی چیف کے منصب میں توسیع کے حوالے سے جن خیالات کا اظہار فرماتے رہے وہ سپریم کورٹ میں متذکرہ کیس کی سماعت کے دوران بھی لوگوں کی یادداشتیں کھولنے کا باعث بنتے رہے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر ہمارے قائدین کے ماضی کے کہے ہوئے الفاظ ہمیشہ تروتازہ ہی رہتے ہیں۔ چنانچہ عمران خاں کے متعلقہ بیانات ہی کی روشنی میں ان کے بطور وزیر اعظم آرمی چیف کے منصب میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے عمل کو ان کی قانونی ٹیم کی محض نالائقی کے کھاتے میں ڈال کر فیس سیونگ تو کی جا سکتی ہے مگر اس کے پس پردہ سوچ کو بہرصورت کسی نالائقی کے زمرے میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت عظمیٰ نے یقیناً اس سوچ کو محسوس کر کے ہی حکومت کو اس معاملہ میں خالصتاً آئین اور قانون کی پاسداری ملحوظ خاطر رکھنے کا رستہ دکھایا تھا۔ اگر اس حوالے سے مروجہ آئین و قانون کی پاسداری کی جائے تو اس سے آرمی چیف کے منصب میں توسیع کی سرے سے گنجائش ہی نہیں نکلتی۔ اگر آرمی چیف کی ملک و قوم کے لیے بے پناہ خدمات اور ان خدمات کے تسلسل کی ضرورت کے تحت ان کے منصب میں توسیع کی گنجائش نکالنا مقصود ہے تو آئندہ قانون کی پاسداری کی خاطر لازماً آئین اور آرمی ایکٹ میں اضافی شقیں لانا پڑیں گی مگر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد حکومتی حلقوں کی جانب سے صرف آرمی ایکٹ میں ترمیم سے کام چلانے کا عندیہ دیا جانے لگا۔ دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور بعض دوسرے حکومتی اکابرین اس امر کے داعی نظر آئے کہ اپوزیشن بنچوں سے بھی متعلقہ ترامیم کی خوشی خوشی منظوری دے دی جائے گی۔ آج مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بھی یہ کہہ کر متعلقہ ترامیم کے لئے اپوزیشن کی رضامندی کا عندیہ دے دیا ہے کہ آرمی چیف کے لئے قانون سازی اتفاق رائے سے ہونی چاہئے۔ یقیناً یہی باعزت راستہ ہے کہ آرمی چیف کے منصب میں توسیع کے حوالے سے کسی اختلاف رائے کی گنجائش ہی پیدا نہ ہونے دی جائے۔

کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں2083257ہوگئیں

اگر حکومتی اکابرین اور احسن اقبال کے بقول پارلیمنٹ میں متعلقہ ترمیم کی منظوری کے لیے فضا مکمل سازگار ہے تو حکومت کو اس فضا سے فائدہ اُٹھا کر اب تک پارلیمنٹ میں اس ترمیم کے معاملہ میں سرخرو ہو جانا چاہئے تھا مگر وزیر دفاع پرویز خٹک نے گزشتہ روز یہ بیان دے کر پس پردہ محرکات والی حکومتی ذہن کی کئی پرتیں خود ہی کھول دی ہیںکہ آرمی چیف سے متعلق تفصیلی عدالتی فیصلہ کے بعد حکومت لیگل ٹیم سے مل کر فیصلہ کرے گی۔ حضور والا! جب عدالت عظمیٰ نے اپنے مختصر فیصلہ میں ہی اس معاملہ میں یہ سب کچھ واضح کر دیا ہے اور حکومت و پارلیمنٹ کے کرنے کا کام انہی کے لئے چھوڑ کر متعلقہ آئین و قانون سازی کے لئے چھ ماہ کی مہلت دے دی ہے تو کیا حکومتی قانونی ٹیم کو عدالتِ عظمیٰ کے مفصل فیصلہ میں اس کے برعکس کسی معاملہ کی توقع ہے؟ اگر کان کو پکڑنا مقصود ہو تو ہاتھ کوالٹا گھما کر اور مشقت کر کے پکڑنے کے بجائے آسانی کے ساتھ سیدھے سیدھے پکڑ کر مطلوبہ مقصد پورا کیا جا سکتا ہے۔ چنانچہ آرمی چیف کے منصب میں توسیع کے لیے حکومتی خوشدلی شامل حال ہے تو اسے کوئی الٹا راستہ اختیار کرنے اور مزید سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ صادر ہونے کے بعد تو حکومتی ٹیم کو متعلقہ ترامیم کے لئے ہوم ورک پر جت جانا چاہئے تھا۔ بے شک اپوزیشن کی جانب سے بھی ایسی قانون و آئین سازی کے لئے کسی قسم کے اختلافِ رائے یا تحفظات کا اظہار سامنے نہیںآیا پھر بھی فضا مزیدسازگار بنانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کر لیا جانا چاہئے تھا تاکہ اس معاملہ میں پارلیمنٹ میں کسی اختلاف رائے کی گنجائش ہی نہ نکل سکتی اور آرمی چیف کے لئے مکمل اتفاق رائے والی سرخروئی حاصل ہو جاتی مگر سپریم کورٹ کا فیصلہ صادر ہوتے ہی خود وزیراعظم نے جس جارحانہ انداز میں اپوزیشن پر چڑھائی کی اور اس کے بعد حکومتی وزیروں مشیروں نے یہ کہہ کر اپنی تنقیدی توپوں کا رخ تسلسل کے ساتھ اپوزیشن کی جانب کر رکھا ہے کہ مجرموں سے قانون سازی کیوں کرائی جائے تو کیا یہ متعلقہ قانون سازی کے لئے اپوزیشن کو خوش دلی کے ساتھ اتفاق رائے کی جانب لانے کی پالیسی ہے یا اس سے بنا بنایا کام بگاڑنا مقصود ہے؟

ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات، 6 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

اس مصلحت کا تقاضا کیا ہے؟ اگر آرمی چیف کے منصب میں توسیع کے معاملہ میں اپوزیشن حکومتی رویہ کی بنیاد پر مخالفانہ ووٹ دینے پر اترآئی تو اس سبکی کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا جائے گا۔ یہ کوئی ایسی جلیبی والی گتھی نہیں کہ اس کا سرا ہاتھ میں نہ آسکے بلکہ حکومتی رویئے اور پالیسیوں سے تو گتھیاں خود بخود سلجھتی جا رہی ہیں۔ شاید حکمران پی ٹی آئی اب آرمی چیف کے منصب میں توسیع کیلئے آئین و قانون سازی نہ ہونے کا الزام اپوزیشن بنچوں پر دھر کر اس معاملہ میں اپنی اصل سوچ اور حکمت عملی کو برقرار رکھنا چاہتی ہے تاکہ آنے والے کسی وقت میں اسے اپنے ’’زریں اصول‘‘ کو کیش کرانے کا موقع مل سکے۔ اب دیکھنا یہی ہے کہ اپنے مقصد کے لئے دوسروں کا کندھا استعمال کرنے کی حکمران پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر اسے اپوزیشن کی جانب سے بھی سپریم کورٹ جیسا ’’سیدھا‘‘ راستہ دکھایا جاتا ہے یا مجوزہ ترمیم کیلئے حکومتی حکمت عملی پر ہی صاد کیا جاتا ہے۔ جذبات سے عاری سیاست کے کھیل میں ایسے الٹ پھیر کوئی اچنبھے کی بات نہیں جس میں اپنے مقصد کے حصول کیلئے ’’صاف چھپتے بھی نہیں‘ سامنے آتے بھی نہیں‘‘ والی حکمت عملی ہی بہترین حکمت عملی تصور کی جاتی ہے۔ ارے جناب! کبھی تو اپنا بوجھ خود اٹھا کر بھی سرخروئی کی منزل حاصل کرنے کی کوشش کر لی جائے۔

وزیراعلیٰ کی ذیر صدارت اجلاس: یو ایس ایڈ کے 21اسکول پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ کو دینے کی منظوری
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

سعید آسی


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • سانحہ مچ میں شہید کان کنوں کی نماز جنازہ ادا

    Jan 09, 2021 | 11:57
  • ماضی کے حکمرانوں نے مہنگی بجلی کے معاہدوں سے قومی دولت پر ...

    Jan 06, 2021 | 11:09
  • باہر بیٹھ کر یہ لوگ قومی اداروں کیخلاف بولتے ہیں: شہزاد اکبر

    Dec 02, 2020 | 17:40
  • اسٹیل ملز کی اراضی فروخت نہیں کی جارہی : حماداظہر

    Nov 28, 2020 | 17:21
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عوام کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے:عثمان بزدار

    Jan 21, 2021 | 12:54
  • چاہتے ہیں ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو، امریکا

    Jan 21, 2021 | 12:42
  • عوام کے محافظوں نے ایک اور بے گناہ کی جان لے لی

    Jan 21, 2021 | 12:40
  • خشک آلو بخارے ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مفید قرار

    Jan 21, 2021 | 12:33
  • قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا

    Jan 21, 2021 | 12:29
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • 1

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 2

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 3

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 4

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 5

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 1

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ناا ہلیوں کی ادائیگیاں

    Jan 21, 2021
  • داخلی سلامتی کا چیلنج اور سیاسی قیادت کی ذمہ ...

    Jan 21, 2021
  • میں ہارا نہیں ہرایا گیا ہوں…!

    Jan 21, 2021
  • 2020… 85مسلمان 6عیسائی لو جہاد کا شکار

    Jan 21, 2021
  •  آئین کے ہوتے ہوئے ملک بند گلی میں

    Jan 21, 2021
  • گودام ہی نہیں امرا کے خزانے بھی لوٹیں

    Jan 21, 2021
  • کہانی ختم ہونے کو ہے 

    Jan 21, 2021
  •  کب کوئی بلا صرف دعائوں سے ٹلی ہے

    Jan 21, 2021
  • وزیرستان کی عورت

    Jan 21, 2021
  •  تحریک تحفظ ختم نبوت کے سربراہ …علامہ ...

    Jan 21, 2021
  • 1

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 2

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 3

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • 4

    بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام

  • 5

    دل ۔۔۔ انسانی جسم کا اہم عضو

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 2

    جذبہء محبت

  • 3

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 4

    صبر 

  • 5

    خدادادقوت

  • 1

    اشتیاق نگاہیں

  • 2

    عوام 

  • 3

    ثقافت

  • 4

    دنیا 

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    مایوسی 

  • 3

    انقلاب

  • 4

    اسلام 

  • 5

    فرمودہ اقبال

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر ...

  • 2

    الٹے ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے: شہباز شریف

  • 3

    ہمیں متحد ہونا ہوگا، مخالفین کا احترام کرتا ہوں، یہی جمہوریت ہے, نسلی تعصب دوبارہ ...

  • 4

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر حادثے پر افسوس کااظہار

  • 5

    پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری مشق امن کے سلسلے کی ساتویں مشق ’امن ‘کا انعقاد

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group