ضلعی این ٹی او آفس راولپنڈی میں من مانیاں عروج پر
چک بیلی خان(نامہ نگار) چک بیلی خان کے سائلین کو زمین کے ریکارڈ میں درستگی کے لئے اے ڈی سی آر راولپنڈی کو کیس کرنا پڑھتا ہے اور اے ڈی سے آر این ٹی اوآفس سے ریکارڈ طلب کرتا ہے اور سائلین کی فائل وہاں چھ چھ ماہ سے رکی ہوئی ہیں جو سائل وہاں موجوداہکاروں کی ڈیمانڈ پوری کرتا ہے اس کی فائل حرکت میں آجاتی ہے اور قانون کی بات کرنے والے سائلین کی فائلوں پر دھول چڑہتی رہتی ہے وہاں سے جواب ملتا ہے کہ این ٹی او دفتر میں موجود نہیں ہے یہی حال نقول لینے والے سائلین کا ہے سائلین نے وزیر اعلی جنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ ضلعی این ٹی او آفس کا قبلہ درست کیا جائے ۔