ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک نوجوان جاں بحق،دوسرازخمی
حضرو(نمائندہ نوائے وقت)ساڑھے 3بجے ہارون چوک میں نواحی علاقے کاملپور دامان کے دونوجوان اظہر شاہ اور تیمور شاہ جو حضرو کی طرف آرہے تھے کہ ہارون چوک میں ٹریکر ٹرالی کے ساتھ ان کا موٹر سائیکل ٹکر اگیا جس کے نتیجہ میں اظہر شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تیمو ر شاہ کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کو فوری طور پر سول ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ایکسڈنٹ کی اطلاع ملتے ہی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ لکوڑی چوکی کے انچارج عابد علی بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔