آڈیٹرل جنرل آف پاکستان آفس میں گریڈ20کے 9افسر تبدیل
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)آڈیٹرل جنرل آف پاکستان آفس میںگریڈ20کے 9افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔پیر کو حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آڈٹ جنرل پاکستان آفس میں بڑے پیمانے پرتبادلے کئے گئے ہیں گریڈ20کے 9افسران کو تبدیل کر دیا گیا، ڈی جی آڈٹ فیڈرل کے مقبول احمد کو اکائونٹنٹ جنر ل سندھ تعینات کردیا گیا، ڈی جی ایچ آر شیراز منظور حیدر کو ڈی جی بی اے اے جی پی آفس بنا دیا گیا، آغا نصر کو وزارت سمندر پار پاکستانی کے چیف اکائونٹس کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمر چیمہ کو چیف فنانس آفیسر فنانس ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔تقرری کے منتظر گریڈ20کے افسر افتخار احمد بابر کو ڈی جی ایچ آر اے جی پی تعینات کردیا گیا جبکہ قمر زمان چیمہ کو چیف آفیسر وزارت ہائوسنگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ عبدالحامد کو چیف فنانس آفیسر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اضافی چارج دیا گی جبکہ چیف فنانس آفسیر فنانس ڈویژن محمد زاہد زمان کو ڈی جی آڈٹ ورکس فیڈرل تعینات کردیا گیا۔