لاہور ایئرپورٹ سے 20 کلو ہیروئن لندن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
لاہور(نیوزرپورٹر، نامہ نگار) اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن لندن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے لندن جانے والی پروازکے مسافرکے سامان سے 20 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔