بنوں میں فائرنگ‘ خاتون پولیو ورکر سمیت 2 افراد جاں بحق
بنوں (نوائے وقت رپورٹ) بنوں میں فائرنگ کے واقعہ میں لیڈری پولیو ورکر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے بسیہ خیل میں نامعلوم افراد نے رکشہ پر فائرنگ کر دی۔ جس سے خاتون پولیو ورکر اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔