1971 کے جنگی ہیرو لیفٹیننٹ کرنل (ر)محمد سلیمان انتقال کر گئے، آرمی چیف کا اظہار افسوس:آئی ایس پی آر
راولپنڈی:پاک فوج کے 1971 کے جنگی ہیرو لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان انتقال کر گئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کے انتقل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 1970 کے جنگی ہیرو لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان انتقال کر گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کا تعلق سپیشل سروسز گروپ سے تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کے انتقا ل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کو بے مثال جرات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان نے جنگ کے دوران نا مسائد حالات میں زخمی ساتھی میجر پی ڈی خان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا۔