پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر مظفر صدیقی شیرف کیلئے نامزد
کراچی (نوائے وقت نیوز )امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹین میں اعلی ترین امریکی اعزاز ٹاپ کوپ حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد امریکن پولیس آفیسر مظفر صدیقی کو ریپبلکن پارٹی کی جانب سے شیرف کے لئے نامزدکردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں برسراقتدارریپبلکن پارٹی نے ہیوسٹین ڈپارٹمنٹ پولیس کے سینئر پولیس آفسر مظفر صدیقی کوفورٹ بینٹ کاؤنٹی کے شیرف کے لیے آفیشل امیدوار نامزد کر دیاگیا ہے۔مظفر صدیقی کی شیرف کیلے نامزدگی کے حوالے سے فورٹ بینٹ کاؤنٹی ریپبلکن پارٹی کی چیئرپرسن لنڈا ہووین نے بھی تصدیق کردی ہے۔لنڈا ہیووین نے سوشل میڈیا کے زریعے مظفر صدیقی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو مبارک ہو، سیکریٹری آف اسٹیٹ کی ویب سائٹ پر بطور شیرف امیدوار شامل ہوگئے ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے مظفر صدیقی ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور کمیونٹی میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔