صفائی کی ناقص کارکردگی

مکرمی! پاکستان کے شہری ہونے کی حیثیت سے کوئی دن ایسا نہیں جس میں مختلف مسائل اور پریشانیوں کا سامنا نہ ہو۔ لیکن ناصر پارک کے رہائشی ہونے کی سزا کچھ زیادہ ہے جہاں نہ صرف پینے کے لیے صاف پانی موجود نہیں بلکہ سڑکیں اور گلیاں اتنی چھوٹی چھوٹی ہیں کہ گزرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے،۔ پانی گندا اور بدبودا، گلیاں گندی اور بدبودار پانی سے بھری رہتی ہیں۔ متعلق حکام سے گزارش ہے کہ خصوصاً ناصر پارک کے رہائشیوں کی ان مسائل سے جان چھڑواناآپ کی ذمہ داری میں شامل نہیں؟؟ (نبیلہ خان، کھوکھر ٹاؤن لاہور)