مکرمی! چند د ن پہلے ناروے میں ایک شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت کی ہے۔ مسلمان ہی نہیں ہر راست فکر اس کی مذمت کرے گا۔ ہر انسان کو اس عمل کی شدید مذمت کرنی چاہئے۔ میں ناروے کی حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی ناپاک حرکت کرنے والے شخص کو عبرتناک سزا دے۔ حکومت پاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ ناروے کے سفری سے احتجاج کیا ہے اور اس معاملے کو مزید اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اچھی بات ہے میں حکومتِ پاکستان سے کہنا چاہتا ہوں کہ تمام مسلمان ممالک کو اکٹھا کریں۔ پوری دنیا کے مسلمان مل کر ایسے ٹھوس اقدامات کریں پوری دنیا کو پیغام دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ پوری دنیا میں کوئی بھی شخص قرآن پاک کی بے حرمتی یا شانِ رسالت میں گستاخی یا د ین اسلام کی کسی بھی طرح کوئی گستاخی کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ دنیا کے تمام لوگوں کو چاہئے کہ ا یک دوسرے کے مذہب کو معمولی سی بھی تنقید کا نشانہ بنانے کا سوچیں بھی نہ ایک دوسرے کا احترام کریں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں غیر مسلموں کو بھی مسلمانوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے کیونکہ وہ حق پر ہیں۔ (ف ۔ ح ماڈل ٹائون گوجرانوالہ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38