نومبر کے آخری ہفتے گوادر جانا ہوا۔ وزٹ خاصا خوشگوار تھا، مگر ایک حادثے کے منظر نے سب کو دکھی کر دیا۔ -27 نومبر کو مکران کوسٹل ہائی وے پر جا رہے تھے، تو ایک جگہ لوگوں کا ہجوم دیکھ کر رک گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ جمیل بلوچ اور لیویز کے لوگ بھی موجود تھے۔ معلوم ہوا کہ گوادر سے کراچی جانے والی بس بریکیں فیل ہونے کے سبب گہری کھائی میں جا گری ہے۔ جس میں نیوی کے اہلکار اور ان کی فیملیاں سوار تھیں۔ پاک بحریہ کے -11 اہلکار شہید ہو چکے تھے۔ جبکہ عورتوں بچوں سمیت -31 افراد شدید زخمی تھے۔ بس غالباً ساٹھ کی دہائی کی، اور بے حد خستہ حال ۔
زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں، مگر سپاہِ پاکستان کے بے حد قیمتی اور تربیت یافتہ اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو اس کھٹارہ بس میں اس قدر طویل سفر پر لیجانا دانشمندی نہیں تھی۔ وطن کے محافظوں کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے یقینا اس سے بہتر انتظامات کئے جا سکتے تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38