Waqt News
Thursday | January 21, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب کرلیا
  • چین میں نئے قمری سال کے موقع پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار
  • ٹرمپ کا پیٹریاٹ پارٹی کے نام سے نئی جماعت بنانے پر غور
  • بھارت بھر میں کشمیری ریاستی نفرت انگیز مہم کا شکار ہیں۔ سید علی گیلانی
  • ایوریل ہینس امریکا کی ڈائریکٹر انٹیلی جنس مقرر

پنجاب آبی دہشت گردی کا شکار کیوں

Dec 10, 2019 4:53 AM, December 10, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پنجاب آبی دہشت گردی کا شکار کیوں

ہمارا بیانیہ تو یہ ہے کہ بھارت ہمارے خلاف آبی دہشت گردی کرتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ آبی دہشت گردی صرف پاکستانی پنجاب کے خلاف ہے اور یہی سلوک پاکستان کے تین صوبے بھی پنجاب کے ساتھ کر رہے ہیں ۔بھارت کی آبی دہشت گردی کا نشانہ بھی پنجاب بنتا ہے اور صرف اسلئے کہ بھارت اپنی تین ریاستوں چندی گڑھ، ہر یانہ اور راجستھان کو سیراب کرنا چاہتا ہے اور ہمارے پنجاب کو بنجر اور ریگستان میں تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے۔ بھارت کے بارے میں جب ہم کہتے ہیں کہ وہ آبی دہشت گردی کا مرتکب ہوتا ہے تو ا سکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چناب اور جہلم کے پانی کا رخ اپنی طرف موڑ رہا ہے جس سے پاکستان کا صرف ایک صوبہ متاثر ہوتا ہے اور یہ ہے پنجاب ۔ اور جب ہم پنجاب کو پانی کے متبادل ذرائع کی بات کرتے ہیں جن میں کالا باغ ڈیم شامل ہے جو کہ دریائے سندھ پر واقع ہو گا تو ا سکی مخالفت میں پاکستان کے تین صوبے یک زبان نظر آتے ہیں۔ خیبر پختون خواہ کی لیڈر شپ کہتی ہے کہ کالا باغ ڈیم بنا تو اسے بم سے ا ڑا دیں گے۔ یہ دہشت گردی کی کھلی دھمکی ہے۔خیبر پختون خواہ والے یہ بھی کہتے ہیں کہ کالا باغ ڈیم بنا تو نوشہرہ ڈوب جائے گا۔، وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کالا باغ ڈیم بنا تو ڈیرہ اسماعیل خان کا وسیع زرخیز علاقہ بنجر ہو جائے گا۔ خیبر پختون خواہ کی صوبائی ا سمبلی کئی بار کالا باغ ڈیم کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے۔ اب دیکھیں سندھ کا پنجاب کے بارے میں رویہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی بھی کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد پر قرارداد منظور کرتی رہی ہے اور سندھ کی ہر پارٹی کی لیڈر شپ کالا باغ ڈیم کی مخالفت میں پیش پیش دکھائی دیتی ہے ، وہ یہ بھی کہتے ہیںکہ بھلے سندھ کا فالتو پانی سمندر میںگر جائے مگر یہ پانی سمندری حیات کے لئے ضروری ہے۔ا س لیے اسے ضائع نہیں کر سکتے۔ ہم لاکھ کہیں کہ سندھ کا فالتو پانی بدین اور دیگر ساحلی علاقوں میں جھیلیں اور دلدل بنا دیتا ہے مگر سندھ والے کہتے ہیں کہ یہ جھیلیں ہجرت کرنے والے پرندوں کے لئے از حد ضروری ہیں۔ بلوچستان کا بھی کالا باغ ڈیم کے خلاف یہی واویلا ہے۔ اس صوبے کی اسمبلی بھی کالاباغ ڈیم کے خلاف ان گنت قراردادیں منظور کر چکی ہے۔ بلوچستان کے علیحدگی پسند ہوں یا مبینہ محب وطن عناصر دونوں کالا باغ ڈیم کے خلاف متحد ہیں۔

کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں2083257ہوگئیں

تو صاحبو! آبی دہشت گردی میں بھارت اکیلا نہیں۔ ہمارے تین صوبے بھی پنجاب کو آبی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

کالا باغ ڈیم بنانے کاا علان نواز شریف نے اس روز کیا جب ا سنے ایٹمی دھماکے کئے مگر اٹھانوے کے بعد آج سن انیس آ گیا ، ایک ربع صدی ہونے والی ہے ۔ نواز شریف نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ جنرل مشرف اس ملک کے سیاہ و سفید کا مالک تھا ۔ اسکی اتھارٹی کوکوئی چیلنج نہیں کر سکتا تھا ۔ا سنے بھی کالا باغ ڈیم بنانے کاا علان کیا مگر اس قدرایٹمی طاقت سے لیس اورا ٓمر مطلق بھی اپنا وعدہ ایفا کرنے سے قاصر رہا۔ ابھی جمعہ جمعہ آٹھ روز پہلے ایک چیف جسٹس نے کہا کہ وہ شمالی علاقوں میںمجوزہ دیا میر بھاشا ڈیم بنائیں گے ۔ ا سکے لئے انہوں نے ایک فنڈ قائم کیا۔ بچوں تک نے اس میں چندہ دیاا ور مجرموں سے زبردستی کروڑوں روپے لئے گئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ریٹائر ہو کر اس ڈیم کے کنارے ایک جھونپڑی میں بیٹھ کر اس ڈیم کی تعمیر کی نگرانی کریں گے اورا سے مکمل کروائیں گے مگر نہ اس چیف جسٹس کا کسی کوا تا پتہ ہے اور رہا ڈیم فنڈتو اسٹیٹ بنک کے گورنر بتائیں کہ کیا یہ پیسہ ان کے بنک کھاتے میں موجود ہے۔ اور اگر موجود ہے تو پھر حکومت وقت اس ڈیم کو شروع کیوں نہیں کرتی۔ نواز شریف ٹولے کا کہنا ہے کہ وہ ڈیم کے لئے زمین خریدنے کے لئے ایک سو ارب کا فنڈ دے چکے ہیں تو اب پہلی اینٹ رکھ دی جائے۔ مگر اس ڈیم کی تعمیر میں بھی کئی مشکلات حائل ہیں ۔ ایک تو بھارت کا واویلا ہے کہ یہ ڈیم کشمیر کے متنازعہ علاقے میں ہے۔ اس کے پروپیگنڈے کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے ڈیم کی فنڈنگ کے لئے آمادہ نہیں ہیں اور میںنے تو یہ بھی کسی سے نہیں سنا کہ چین جو سی پیک کا بہت بڑا علم بردار ہے وہ اس ڈیم کو سی پیک کے پراجیکٹ کا حصہ بنائے گا۔اب پاکستان میں سی پیک اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے جس کے چیئر مین جنرل عاصم باجوہ کو میں خوش آمدید کہہ چکا ہوں۔ وہ قوم کی تسلی کرائیں کہ کیا یہ ڈیم سی پیک کی تکمیل کے لئے ضروری ہے یا نہیں۔ ایسے ذمہ داروں کی خاموشی کا مطلب یہی ہے کہ سی پیک والوں سے اس ڈیم کی تعمیر کی امید نہ رکھی جائے۔ صوبہ سندھ کا اس ڈیم پر بھی یہی کہنا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی پر صرف اسی صوبے کا حق ہے۔ تو پھر یہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں کہ پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کون کر رہا ہے۔ میرے دل میں بھارت کے لئے کوئی نرم گوشہ نہیں۔ میں ا س کی ا ٓبی دہشت گردی کا بہت بڑا دشمن ہوں مگرمیں جانتا ہوں کہ اگر میںنے اس دشمنی کا برملاا ظہار کیاتو میری بقیہ عمر کوٹ لکھپت جیل میں گزرے گی کیونکہ بھارت مجھے دہشت گرد کہے گا۔ اقوام متحدہ اس پر صاد کرے گی۔ ایف اے ٹی ایف بھی میرے خلاف متحرک ہو جائے گی اور مجھے سقراط کی طرح زہر کا پیالہ پینے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات، 6 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

بھارت کی دشمنی تو سمجھ میں آتی ہے ۔ وہ ہمارا روز اول سے دشمن ہے مگر ہم اپنے دشمن کیوں بن گئے، کیا ہم نہیںجانتے کہ متحدہ ہندوستان کی غذائی ضروریات اکیلا پنجاب پوری کرتا تھا اوراب سندھ ۔بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کی مہربانی سے متحدہ ہندوستان کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا پاکستان بھی ٹماٹر، لہسن، پیاز اور ادرک کے لئے ترس رہا ہے۔ ہم اس حال کو کیوں پہنچے۔ بلا شبہہ اس میں بھارت کا بڑا عمل دخل ہے مگر پنجاب کو پانی سے محروم رکھنے میں اپنوںکا بھی عمل دخل بھارت سے کم نہیں۔

بھارت ترانے گاتا ہے کہ بوند بوند کو ترسے گا پاکستان۔ ریگستان بنے گا پاکستان۔ قبرستان بنے گا پاکستان۔ بھوکا مرے گا پاکستان ۔ بھارت جو بھی دھمکی دے،وہ خلاف توقع نہیں مگر یہ جو دھمکیاں ہم ایک دوسرے کو دیتے ہیں اور خاص طور پر پنجاب کو صلواتیں سنائی جاتی ہیںتو ا سکانتیجہ بھی ہم ہی بھگت رہے ہیں، پیاز اور ٹماٹر صرف لاہور کی سبزی منڈی میںنایاب نہیں ۔ پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں بھی ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔ ہم جب اپنا گلا خود گھونٹیں گے توہمیں کسی بیرونی دشمن کی کیا ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ کی ذیر صدارت اجلاس: یو ایس ایڈ کے 21اسکول پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ کو دینے کی منظوری

ابھی ہریانہ میں الیکشن مہم میں مودی نے کہا کہ جہلم اور چناب کے پانی پر چندی گڑھ، ہریانہ اور راجستھان کا حق فائق ہے۔ ان دریائوں کی ا یک بوند تک پاکستان کو نہیں دیں گے۔ اور ادھر ہمارے اپنے تین صوبے دریا ئے سندھ پر اپنا حق جتلاتے ہیں تو پھر پنجاب کہاں جائے۔کیا یہ بھارت سے پانی خریدے جیساکہ تقسیم کے فوری بعد بھارت نے پنجاب کا پانی بند کر دیا تھا تو لاہور کے دو بڑے زمین دار بھاگم بھاگ دہلی پہنچے اور نہرو سے پانی کی بھیک مانگی مگر ا سنے کہا پانی ملے گا مگرقیمت پر۔ تار یخ شاید اپنے آپ کودہرا رہی ہے۔ بھارت سے جہاں باقی تجارت ہوتی ہے۔ اسی طرح پنجاب کو بھارتی لیڈر نجوت سنگھ سدھو کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے ۔ سدھو کے کنٹرول میں دو بڑے ہیڈ ورکس ہیں جہاں سے ہمیں پانی مل سکتا ہے۔ سدھو پاکستان پر بے حد مہربان ہے، ہمارے گن گاتا ہے تو ہمارے لئے پانی بھی کھول سکتا ہے ہم نے فراخدلی دکھائی اوراس پر کرتارپور کے دروازے کھولے ۔ وہ خیر سگالی کے طور پر مادھو پور اور فیروز پور ہیڈ ورکس کے در ہمارے لئے کھول دے ،ہمارا راوی اور ستلج گندے پانی کے جوہڑ میں بدل چکے ہیں اور ہمیں پیازا ور ٹماٹر تک میسر نہیں۔ کیا سدھو ہم پر ترس نہیں کھا سکتا ، وہ بابا نانک ،بلھے شاہ ا ور بابا فرید کا پرستار ہے تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ نارووال سے ننکانہ تک باسمتی کی خوش بو ختم ہو چکی اور قصور اور پاکپتن کے کھیتوں سے خاک اڑتی ہے بلکہ بابا فرید اور بلھے شاہ کے مزاروں پر چھڑکائو کرنے کے لئے بھی ہمیں پانی دستیاب نہیں۔ سدھو کو بابا نانک، بلھے شاہ اور بابا فرید کے صدقے ہماری ضرورت کاپانی کھول دینا چاہئے۔

جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اسد اللہ غالب


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • ہم کب تک انتہاپسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرتے رہیں ...

    Apr 16, 2019 | 14:26
  • امریکہ نے کیوبا کو دہشت گردی کی سر پرستی کرنے والی ریاست ...

    Jan 12, 2021 | 14:57
  • بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے، وزیراعظم

    Jan 09, 2021 | 17:41
  • پنجاب وائی فائی منصوبے کی بندش سے متعلق پروپیگنڈہ بے بنیاد ...

    Jan 05, 2021 | 13:10
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب ...

    Jan 21, 2021 | 16:48
  • چین میں نئے قمری سال کے موقع پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ...

    Jan 21, 2021 | 16:38
  • ٹرمپ کا پیٹریاٹ پارٹی کے نام سے نئی جماعت بنانے پر غور

    Jan 21, 2021 | 16:20
  • بھارت بھر میں کشمیری ریاستی نفرت انگیز مہم کا شکار ہیں۔ سید ...

    Jan 21, 2021 | 16:20
  • ایوریل ہینس امریکا کی ڈائریکٹر انٹیلی جنس مقرر

    Jan 21, 2021 | 16:09
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • 1

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 2

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 3

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 4

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 5

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 1

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ناا ہلیوں کی ادائیگیاں

    Jan 21, 2021
  • داخلی سلامتی کا چیلنج اور سیاسی قیادت کی ذمہ ...

    Jan 21, 2021
  • میں ہارا نہیں ہرایا گیا ہوں…!

    Jan 21, 2021
  • 2020… 85مسلمان 6عیسائی لو جہاد کا شکار

    Jan 21, 2021
  •  آئین کے ہوتے ہوئے ملک بند گلی میں

    Jan 21, 2021
  • گودام ہی نہیں امرا کے خزانے بھی لوٹیں

    Jan 21, 2021
  • کہانی ختم ہونے کو ہے 

    Jan 21, 2021
  •  کب کوئی بلا صرف دعائوں سے ٹلی ہے

    Jan 21, 2021
  • وزیرستان کی عورت

    Jan 21, 2021
  •  تحریک تحفظ ختم نبوت کے سربراہ …علامہ ...

    Jan 21, 2021
  • 1

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 2

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 3

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • 4

    بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام

  • 5

    دل ۔۔۔ انسانی جسم کا اہم عضو

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 2

    جذبہء محبت

  • 3

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 4

    صبر 

  • 5

    خدادادقوت

  • 1

    اشتیاق نگاہیں

  • 2

    عوام 

  • 3

    ثقافت

  • 4

    دنیا 

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    مایوسی 

  • 3

    انقلاب

  • 4

    اسلام 

  • 5

    فرمودہ اقبال

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر ...

  • 2

    ہمیں متحد ہونا ہوگا، مخالفین کا احترام کرتا ہوں، یہی جمہوریت ہے, نسلی تعصب دوبارہ ...

  • 3

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر حادثے پر افسوس کااظہار

  • 4

     کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5ارب سے زائد نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، عثمان ڈار

  • 5

    ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں بھی کورونا کو چائنا وائرس قرار دیدیا

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group