ذرائع کے مطابق رہائشی علاقوں میں 86 روپے سے 300 روپے فی مرلہ تک ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ذرائع کے ،طابق کمرشل مارکیٹوں کو بھی مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے سفارشات تیار کر کے منظوری کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ صفائی ٹیکس سے ایل ڈبلیو ایم سی کو 1 ارب 28 کروڑ روپے ماہانہ آمدنی ہو گی۔ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کوڑا اٹھانے پر ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے خرچ آتا ہے، لاہور کا کوڑا اٹھانے پر سالانہ 20 ارب روپے خرچ نہیں کر سکتے، گھروں سے کوڑا اٹھوانے کیلئے شہریوں کو پیسے دینے ہونگے۔ لاہور سمیت چار اضلاع 46ارب 85 کروڑ روپے کے مقروض ہیں اور سابق حکومت پنجاب قرض حسنہ دیکر کمپنیاں چلارہی تھی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ 39ارب 6 کروڑ، راولپنڈی 5ارب91 کروڑ، گوجرانوالہ 1 ارب 22 کروڑ، سیالکوٹ ویسٹ کمپنی کے ذمہ 50 کروڑ اور بہاولپور کے ذمہ 15 کروڑ ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ماہانہ 14 ارب سے زائد خرچ کررہی ہے، لاہور کے رہائشی 35 روپے گھریلو ادا کررہے ہیں جس کو بڑھایا جائے گا جب کہ انکم کے مطابق اخراجات کے لیے کوڑا ٹیکس آئندہ سال لگایا جائے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024