پاک چین تعاون کے نئے معاہدوں کو قومی اسمبلی کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ۔پہلی بار پاک چین دستاویزات قومی اسمبلی کی لائبریری میں رکھ دی گئیں ،سی پیک کا مغربی روٹ مشترکہ ورکنگ کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ۔ سابقہ حکومت میں سی پیک کی دستاویزات پارلیمینٹ میں پیش نہ کی جا سکی تھیں ،سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون زراعت، غربت میں کمی تجارتی معاشی تعلقات کی مضبوطی سائنس و ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلی اور سلامتی کے شعبوں سے متعلق معاہدات شامل ہیں، ان معاہدوں کو موجودہ حکومت کا ویژن قرار دیا گیا ہے ،دونوں ملکوں کے قیدیوں کو اپنے اپنے ملک میں قید پوری کرنے کی اجازت ہو گی۔خورشید احمد جونیجو کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے نومبر 2018میں پہلے دورہ چین کی تفصیلات سے قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کل 15معاہدوں پردستخط کیے گئے، دستاویزات قومی اسمبلی کی لائبریری میں رکھ دی گئی ہیں ،پہلی بار پاک چین تعاون کی دستاویزات قومی اسمبلی کے ریکارڈ کا حصہ بنی ہیں ۔دستاویزات کے مطابق پاک چین خارجہ سیکرٹریزکی سٹریٹجک بات چیت کو وزارت خارجہ کی سطح تک بڑھایا گیا ہے۔ اسی طرح سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت چین میں قید پاکستانیوں کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنی باقی سزا پاکستان میں پوری کر سکیں۔ جے سی سی میکنزم کے تحت سماجی اقتصادی ترقی پر ایک علیحدہ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا ہے پ۔اکستان میں سماجی شعبے کی ترقی کے لیے چین کی معاونت کا موجودہپ حکومت کو آغاز مل گیا ہے۔ اس سے قبل مواصلات اور توانائی کے معاہدے کیے گئے تاہم پارلیمینٹ کو ان دستاویزات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024