پاکستان پوسٹ نے صوبے کے چاربڑے شہروں میں ''آج کی ڈاگ ،آج کی تقسیم ''کے عنوان سے پروگرام کاآغازکردیاہے جس کیلئے ابتدائی طور پر پشاور،مردان،ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان میں آزمائشی بنیادوں پر سروس شروع کردی گئی ہے جسے بہت جلد دیگرشہروں میں بھی شروع کیا جائے گا ۔ ان خیالات کااظہار پوسٹ ماسٹرجنرل خیبرپختونخوا ظہیرخٹک نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان پوسٹ اپنے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف پراجیکٹ پرکام کررہی ہے تاکہ اس کو جدیددورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجاسکے ۔انہوں نے مزید بتایاکہ روزانہ کی بنیاد پر تمام سٹیشنوںسے ڈیٹاحاصل کیاجارہاہے تاکہ اس میں بہتری یانفی کے رجحان کو نوٹ کیاجاسکے ۔ظہیرخٹک کے مطابق پاکستان پوسٹ اس وقت صوبے کے تمام دورافتادہ علاقوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جبکہ بہت سے نئے پروگرام جس میں سیونگ بینک ،کیش آن ڈیلیوری،الیکٹرک منی آرڈر وغیرہ شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد کم سے کم ریٹ میں صارفین کو جلد اور بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا ہے جس کیلئے محکمہ ڈاگ کے ملازمین کوبھی موٹرسائیکل اور دیگرضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بہت جلد پاکستان پوسٹ ایک بین الاقوامی طرز کاادارہ بن کر ابھرے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024