وکلاء آئین، قانون کے محافظ ہیں، کالے کوٹ کا تقدس ہر صورت برقرار رکھیں گے: عبدالطیف ہنجرا
لاہور (خصوصی رپورٹر) ولکاء آئین و قانون کے محافظ ہیں، کالے کوٹ کا تقدس ہر صورت برقرار رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب بار کونسل و سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چودھری عبداللطیف ہنجرا نے پروفیشنل گروپ حامد خان کے امیدوار صدر لاہور بار عاصم چیمہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ہنجرا لاء ایسوسی ایٹس، ہائیکورٹ اور لاہور بار کے ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔