روشن مستقبل اہلیان پی پی168کامنتظر ،وعدے پورے کروں گا: اسدعلی کھوکھر
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ممتازرہنماء اورنامزدامیدوارپنجاب اسمبلی پی پی168 ملک اسدعلی کھوکھرنے کہا ہے کہ بلے کانشان شہریوں کے حقوق کانگہبان ،وعدوں کی پاسداری ہماراطرہ امتیاز ہے۔ روشن مستقبل اہلیان پی پی168کامنتظر ہے ،عنقریب ان کی محرومیاں قصہ ماضی بن جائیں گی۔کامیابی کے بعد تعمیراتی اداروں کارخ پی پی168 کی طرف موڑدوں گا۔ہماری نیت صاف ہے ،ووٹرز کی مشاورت اورہماری انتھک محنت سے پی پی 168کا شمار عنقریب شہرلاہور کے ماڈل حلقہ کی حیثیت سے ہوگا۔پی پی168میں برق رفتارتعمیروترقی کیلئے ماسٹرپلان بنالیا ،13دسمبر کے انتخابی معرکے میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے پی پی168کاعام آدمی طاقتوربنے گا۔