گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات ٗ2 نو جوان جاںبحق
لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ اور نشتر کا لو نی میں ٹریفک حا دثات میں 2 نو جوان جاںبحق ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نشتر کا لو نی کے علاقہ دلم سٹاپ پرمقامی رہائشی22سا لہ نوجوان عنصرمسافربس سے اتر رہا تھا کہ ڈرائیور نے بس چلا دی ۔جس سے وہ بس کے ٹائروں تلے آکر کچلا گیا اور موقع پرہی ہلاک ہو گیا ہے ۔پو لیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ جسے مقامی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں گجر پو رہ میں تیز رفتار کار نے18 سا لہ نوید کوکچل کر ہلاک کر دیا ۔ پو لیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔