قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 14 دسمبر سے شروع ہوگا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 14 دسمبر سے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگا۔ کورس میں ملک بھر سے کوچز اور امپائرز حصہ لیں گے۔کورس کا مقصد نیٹ بال کے نئے قوانین کے بارے آگاہ کرنا ہے۔کورس میں شرکت کرنے والے شرکاء کو یومیہ الائونس اور رہائش ملیں گے۔