ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی گیس لوڈشیڈنگ بڑھ جاتی ہے جبکہ غریب لوگ درختوں کی خشک لکڑیاں ، جھاڑیاں اکھٹی کرکے بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں۔ زیر نظر تصویر میں چند معصوم بچے اور بچیاںسخت سردی میں درختوں کی لکڑیاں اکٹھی کررہے ہیں ، ان بچوں کی عمریں تعلیم حاصل کرنے کی ہیں،مگر غربت کے ہاتھوں مجبور یہ بچے گھرکی مشکلات کم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی مفت تعلیم و تربیت کا معقول اور منظم سسٹم فراہم کرے تاکہ پڑھا لکھا پاکستان دیکر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں عزت سے کھڑا ہو سکے۔متعلقہ حکام سے نوٹس کی اپیل ہے(تصویر و تحریر، سہیل ملک)