نجی ہسپتال کے عملے کیخلاف شہری کے وفات پاجانے کا مقدمہ درج
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آئی نائن نے نجی ہسپتال کے عملے کے خلاف شہری کے وفات پاجانے کا مقدمہ درج کرلیا پولیس کو عاصم منظور نے بتایا کہ سیکٹر ایچ ایٹ میں مدعی کا سالہ محمد فہیم دل کی تکلیف کے باعث شفاء ہسپتال میں زیر علاج تھا جو وفات پاگیا میرا موقف ہے کہ ملزمان کی غفلت اور غلط علاج کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے پولیس نے زیر دفعات 322 / 34 مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔