بھارتی فورسز کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہی ہیں،شفیق الرحمن
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر دنیا کا سب سے اہم انسانی مسئلہ ہے، قابض بھارتی فورسز نے 71 سال سے لاکھوں کشمیریوں کا بنیادی حق آزادی دبا رکھا ہے،بھارتی فورسز کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہی ہے،کشمیر میں جاری ظلم و سربریت انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر سوالیہ نشان ہے