مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،مظہر علی شاہ
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید مظہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحدوں پر بھارتی جارحانہ کاروائیوں کا نوٹس لے ،جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دیرینہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فی الفور حل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوکشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔